Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / افغانستان پر امریکی حملے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک

افغانستان پر امریکی حملے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک

گہری سرنگ میں داعش کامپلکس تباہ ، حکام کے دعوے
جلال آباد ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکام نے امریکی فضائی حملہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے اندیشے مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ امریکی فوج کے سب سے بڑے غیرنیوکلیر بم سے 36 عسکریت پسند مارے گئے اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) گروپ کا گہری سرنگ میں واقع کامپلکس (ٹھکانہ) نیست و نابود ہوگیا ۔ امریکی فوج نے گزشتہ شب اچانک اور حیرت انگیز حملہ میں افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع اچن میں واقع داعش کے زیرزمین خفیہ ٹھکانوں کو انتہائی تباہ کن بارود سے تیار شدہ فضاء میں دھماکہ کرنے والے GB4-43/B بم حملہ کا نشانہ بنایا تھا ۔ اس بم کو حرف عام میں ’’تمام بموں کی ماں‘‘ بھی کہلایا جاتا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’بمباری کے نتیجہ میں داعش کے خفیہ ٹھکانے اور گہری سرنگ میں واقع کامپلکس مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور حملے میں 36 جنگجو بھی مارے گئے ہیں ۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کو ’’بہت بہت کامیاب‘‘ قرار دیا ۔ افغان صدارتی محل نے کہا کہ عام شہریوں کو ہلاک یا زخمی ہونے سے بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT