Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی تھی: حامد کرزئی

افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی تھی: حامد کرزئی

کابل۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان کو اقتدار سے معزول کرنے کیلئے امریکہ کے زیرقیادت کئے گئے قبضہ کے حوالے میں کہا کہ گزشتہ 12 سال سے افغانوں پر جنگ مسلط کی گئی تھی۔ صدر کرزئی نے پارلیمنٹ سے آج اپنے وداعی خطاب کے دوران کہا کہ ان کے مسلح افواج ہی اب ملک کے 93 فیصد حصہ میں امن و سلامتی کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے تیار ہیں جو اس سال کے اواخر میں امریکی و ناٹو فورسیس کے افغانستان سے تخلیہ کے بعد اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

افغانستان پر امریکی قبضہ کے بعد بین الاقوامی سمجھوتہ اور افغان قبائیلی سرداروں کی کونسل نے ملک کا سربراہ بنایا تھا۔ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے ساتھ ہی اس عہدہ ان کی آخری میعاد بھی پوری ہوجائے گی۔ صدر حامد کرزئی اپنے اس موقف کا اعادہ کرچکے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں موجود بیرونی فورسیس کے مزید قیام کے لئے امریکہ کے ساتھ اس وقت تک سمجھوتہ پر دستخط نہیں کریں گے تاوقتیکہ امریکہ اس جنگ زدہ ملک میں سب سے پہلے امن بحال نہیں کردیتا۔

TOPPOPULARRECENT