Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / افغانستان چھوڑنے امریکہ کا فی الحال ارادہ نہیں

افغانستان چھوڑنے امریکہ کا فی الحال ارادہ نہیں

اس طرح کا اقدام خود کیلئے نقصاندہ رہے گا ، وزیردفاع کارٹر کا بیان
واشنگٹن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، افغانستان نہیں چھوڑ رہا ہے، امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے یہ بات کہی اور ادعا کیا کہ اس طرح کا اقدام خود کو شکست میں مبتلا کرنے کے مترادف ہوگا۔ کارٹر نے گذشتہ روز یہاں امریکی آرمی کی تنظیم کے زیراہتمام ظہرانہ میں کہا کہ ایسا بیان کہ ہم افغانستان چھوڑنے والے ہیں، خود کو شکست دینے کے مترادف ہے۔ ہم ایسا نہیں کررہے ہیں۔ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ اس دوران امریکی نظم و نسق کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ صدر براک اوباما افغانستان میں 2017ء میں جب وہ عہدہ چھوڑیں گے، 5500 امریکی فوجیوں کو برقرار رکھیں گے، جس کے ساتھ یہ بات واضح ہوگئی کہ افغانستان میں امریکی جنگ فوری طور پر ختم ہونے والی نہیں۔ اوباما نے ابتداء میں تھوڑی تعداد میں فوج کو چھوڑ کر تمام دیگر کو واپس طلب کرلینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ملٹری کے اعلیٰ عہدیداروں نے کئی مہینوں تک اپنی کوششوں سے یہ منوا لیا کہ افغانیوں کو مزید کچھ عرصہ اضافی اعانت اور امریکہ کی طرف سے تائید و حمایت کی ضرورت ہے تاکہ پھر سے سر اٹھانے والے طالبان کی سرکوبی کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT