Tuesday , November 13 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کامیاب،ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ

افغانستان کامیاب،ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ

ہرارے۔16مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ کوالیفائر سوپر سکس مرحلے کا آغاز ایونٹ کے سب سے بڑے حیران کن نتیجہ کے ساتھ ہوا ہے۔2 مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے مقابلے میں افغانستان سے 3 وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس کے بعد ٹاپ 2 میں رسائی کے لئے اب 2 میچ باقی بچے ہیں19 مارچ کو اسے زمبابوے اور 21 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے اور ایک بھی شکست اسے 2019 کے ورلڈ کپ سے باہر کرسکتی ہے۔ ہرارے میں افغان اسپنرز نے حریف ٹیم کو 8 وکٹوں پر 197 رنز تک محدود کیا۔ شائی ہوپ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مجیب الرحمن نے 3 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں افغان ٹیم نے رحمت شاہ کے 68 اور محمد نبی کے قیمتی31 رنز کی بدولت مطلوبہ نشانہ 15 گیندیں قبل7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مجیب مین آف دی میچ رہے۔ بولاوایو میں اسکاٹ لینڈ نے عرب امارات کو 73 رنز شکست دی۔فاتح ٹیم نے کراس کی سنچری کی بدولت 6 وکٹ پر 322 رنز بنائے، امارات کی ٹیم 48 ویں اوور میں 249 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔پلے آف میچوں میں ہالینڈ نے ہانگ کانگ کو 44 رنز اور نیپال نے پاپا نیو گنی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT