Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ سری لنکا

افغانستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ سری لنکا

کولمبو ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس سال سری لنکا میں بین الاقوامی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نیکہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے اور اس دورے کے موقعہ پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا

کولمبو ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس سال سری لنکا میں بین الاقوامی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نیکہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے اور اس دورے کے موقعہ پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے میچ کھیلنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ

پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔کبیر خانکے بموجب جس طرح آسٹریلیائی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کے موقع پر افغانستان سے ایک ونڈے کھیلا تھا اسی طرح اگر افغانستان کو سری لنکا اور پاکستان سے ایک ایک میچ بھی کھیلنے کو مل گیا تو اس کا ان کی ٹیم کوبہت فائدہ ہوگا۔کبیرخان نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اس سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ ویسٹ انڈیز اے اور آئرلینڈ کی ٹیموں سے میچ کھیلے گی۔کینبرا کے گورنر نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے ایک ماہ پہلے وہاں پریکٹس کرے اس کے علاوہ آئی سی سی نے بھی ورلڈ کپ سے پہلے ان کے لیے آسٹریلیا کا دورہ رکھا ہے۔کبیرخان نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے تاہم اس کا انحصار مالی وسائل اور کوچ کی طویل مدت دستیابی پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT