Friday , November 16 2018
Home / دنیا / افغانستان کیلئے مثبت کوششیں کرنے پر سعودی سے جم میاٹس کا اظہارِ تشکر

افغانستان کیلئے مثبت کوششیں کرنے پر سعودی سے جم میاٹس کا اظہارِ تشکر

واشنگٹن۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع امریکہ جم میاٹس نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے سعودی عرب کے ذریعہ افغانستان اور خطہ میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں پر ان سے اظہار تشکر کیا جس میں انہوں نے واضح طور پر تحریر کیا ہے کہ خادم حرمین و شریفین کے اس بیان کی ستائش کرتے ہیں جو انہوں نے صدر افغانستان اشرف غنی کے افغانستان میں مصالحتی کوششوں کی تائید کرتے ہوئے دیا تھا۔ اشرف غنی نے افغانستان میں جنگ بندی کی تجدید اور شورش پسندی کو ختم کرنے کی بات بھی کہی تھی۔ جم میاٹس نے سعودی ولیعہد کے والد ِ ماجد (شاہ سلمان) کی ستائش کرتے ہوئے اپنی بات ولیعہد محمد بن سلمان کے گوش گزار کی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد حرام کے امام، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن اور مسلم ورلڈ لیگ کے بیانات نے بھی اس پیغام کو استحکام بخشا اور افغانی عوام کو اس کی اہمیت بتا دینے میں اہم رول ادا کیا، لہذا میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ سعودی عرب نے خطہ میں استحکام کیلئے جو تاریخی کام انجام دیا ہے، وہ یقیناناقابل فراموش ہے۔ آپ نے جو بھی کوششیں کی ہیں، وہ نہ صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کے اِرادوں کی عکاسی کرتی ہے بلکہ سعودی ۔ امریکہ حکمت عملی شراکت داری کے استحکام کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT