Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں تاریخی فتح

افغانستان کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں تاریخی فتح

دہرہ دون۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے علاوہ سیریز میں تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیتا اور بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ابوحیدر نے ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 1، صابر رحمان 13، مشفیق الرحیم 22، محموداللہ14، کپتان شکیب الحسن اور سومیا سرکار 3، 3 اور مصدق حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔افغان اسپنر راشد خان نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سمیع اللہ شنواری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد شہزاد 24، عثمان غنی 21 اور کپتان اصغر ستانک زئی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دو وکٹیں لینے والے محمد نبی نے بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ راشد خان کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT