Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / افغانستان کی تعمیر نو ہندوستانی تعاون کی ستائش: طارق شاہ

افغانستان کی تعمیر نو ہندوستانی تعاون کی ستائش: طارق شاہ

نئی دہلی 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات چیت کے دوران افغان وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل طارق شاہ بہرامی نے سرحد پار دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کی جانے والی مساعی اور جنگ زدہ ملک میں جاری مصالحتی عمل سے واقف کروایا۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ بہرامی نے داخلی مصالحت کے لئے حکومت افغانستان کی حالیہ کوششوں پر اپنے تخمینوں، دہشت گردی کی سرکوبی کی مساعی کا تذکرہ کیا اور پاکستان کا مبہم اور بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے باہر دہشت گردوں کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزارت اُمور خارجہ سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان وزیر دفاع نے اس بات کو اُجاگر کیاکہ افغان عوام اور حکومت چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہندوستان بدستور ’’عظیم تر کردار‘‘ ادا کرتا رہے۔

TOPPOPULARRECENT