Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کی ورلڈ کپ میں رسائی مشکل ہوگئی

افغانستان کی ورلڈ کپ میں رسائی مشکل ہوگئی

بلاوایو۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کی ورلڈ کپ 2019ء تک رسائی کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ اسے آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائرز کے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئس نظام کے تحت ہانگ کانگ کیخلاف بھی 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب اسے کوالیفائی کرنے کیلئے کسی کرشمہ پر انحصار کرنا ہوگا۔ یہ فاتح ٹیم کی آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک کیخلاف اولین کامیابی بھی ہے۔ایتھلیٹک کلب پر ہانگ کانگ نے آٹھ وکٹوں پر 241 رنز بنائے جس میں انشومن راٹھ نے 65 اورکپتان بابر حیات نے31 رنز بنائے۔ مجیب الرحمن اور محمد نبی نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے سبب 46 اوورز میں 226 رنز کا ہدف ملنے پر افغان ٹیم نو وکٹوں پر 195 رنز بنا سکی جس میں دولت زدران ناقابل شکست 40 اور محمد نبی 38 رنز بنا سکے۔ آف اسپنر احسان خان چار وکٹیں لے کر مرد میدان قرار پائے جبکہ ندیم احمد نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔اولڈ ہرارینز میں پاپوا نیو گنی نے 200 رنز بنائے جس میں کپتان اسد والا 57،ٹونی اورا 37 جبکہ ماہورو دائی اور نارمن ونوا فی کس35 رنز بنا سکے۔ کارلوس براتھویٹ نے پانچ اور نکیتا ملر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے مرد میدان جیسن ہولڈر کے ناقابل شکست 99 اور شائی ہوپ کے 49 رنز کی بدولت چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT