Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کی ورلڈ کپ میں رسائی کی امید

افغانستان کی ورلڈ کپ میں رسائی کی امید

ہرارے۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سوپر سکس مرحلے میں افغانستان نے یو اے ای کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آگے بڑھنے کی امیدوں برقرار رکھا ہے جس کیلئے گلبدین نائب مرد میدان قرار پائے۔ اولڈ ہرارینز کلب پر کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی چار وکٹیں محض 59 رنز پر گنوا دیں جس میں چراغ سوری 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شائیمان انور نے چار چوکوں اور ایک چھکے سمیت 64 اور محمد عثمان نے 13 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا لیکن لیگ اسپنر راشد خان نے عمدہ بولنگ کی بدولت حالات کو قابو میں کرلیا۔ محمد نوید نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن مجموعی اسکور 177 سے آگے نہیں جا سکا۔ راشد خان نے پانچ اور دولت زدران نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شدید گرمی میں فیلڈنگ کیلئے میدان سنبھالنے کے بعد یو اے ای کے فاسٹ بولر محمد نوید اور قدیر احمد نے ابتدائی 16 اوورز کے کھیل میں 54 رنز پر پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے فتح کے امکانات روشن کر ڈالے تھے لیکن افتتاحی بیٹسمین گلبدین نائب نے ایک جانب سے وکٹ سنبھالے رکھی اور ساتویں نمبر پر آنے والے نجیب اللہ زدران کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔چھٹی وکٹ کیلئے ناقابل شکست 124رنز کی شراکت کے دوران مین آف دی میچ گلبدین نائب نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے ۔

فٹبال سمر کیمپ کا 24 مارچ کو آغاز
حیدرآباد۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے سیکریٹری جی پی پالگونا کے بموجب ڈی پی ایس ناچارم فٹبال گراؤنڈ پر سمر فٹبال کیمپ کا آغاز24 مارچ کو ہورہاہے اور اس کا اختتام 25مئی کو ہوگا۔ٹرینگ کے اوقات صبح 6 تا 8 بجے اور شام کے اوقات4 تا 6 بجے ہیں۔تفصیلات 9949989636 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT