Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / افغانستان کی چوکیوں پر طالبان کا حملہ ‘ 6 پولیس ملازمین ہلاک

افغانستان کی چوکیوں پر طالبان کا حملہ ‘ 6 پولیس ملازمین ہلاک

کابل ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے مغربی صوبہ فرح میں تین چوکیوں پر حملہ کیا جس سے کم از کم 6ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مرزا نے کہا کہ 8ملازمین پولیس اتوار کو دیر گئے حملہ میں زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 شورش پسند ہلاک اور کم از کم دیگر 5زخمی ہوئے ۔ حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔ افغانستان میں ایک اور مقام پر 7شورش پسند ہلاک کردیئے گئے جب کہ دیگر دو زخمی ہیں ۔ جب کہ ایک بم شمالی صوبہ قندوز میں قبل از وقت پھٹ پڑا ۔ ایک ضلعی سربراہ محبوب اللہ سیدی نے کہا کہ جنگجو جو ہلاک ہوگئے ایک بم لب سڑک نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس سڑک سے فوج کی لاریاں گذرا کرتی تھیں ۔ امریکی مداخلت کے بعد طالبان کو جو اس وقت افغانستان میں برسراقتدار تھے بے دخل کردیا گیا تھا ۔ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف طالبان اور شورش پسندوں کی کارروائیاں اسی وقت سے جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT