افغانستان کے ایک نائب وزیر کا اغوا

کابل ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں نامعلوم افراد نے فوائد عامہ کے نائب وزیر احمد شاہ وحید کو اغوا کر لیا ہے۔ افغان حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد کی طرف سے ان پر حملہ خیر خانہ نامی علاقے کے قریب ہوا۔ دارالحکومت کابل میں پولیس کے جرائم کی تحقیقات کرنے والے شعبے کے سربراہ گل آغا ہاشمی نے کہا ہے کہ اس

کابل ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں نامعلوم افراد نے فوائد عامہ کے نائب وزیر احمد شاہ وحید کو اغوا کر لیا ہے۔ افغان حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد کی طرف سے ان پر حملہ خیر خانہ نامی علاقے کے قریب ہوا۔ دارالحکومت کابل میں پولیس کے جرائم کی تحقیقات کرنے والے شعبے کے سربراہ گل آغا ہاشمی نے کہا ہے کہ اس واقعے میں احمد شاہ کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ طالبان نے فوری طور پر اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ملائیشیائی اپوزیشن لیڈر کی سرزنش
لاپتہ طیارہ معاملہ پر ریمارک مسترد
کوالالمپور ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی وزیراعظم نجیب رزاق نے آج اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کے حالیہ ریمارک کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاپتہ طیارے کا اسرار ایک لمحے میں ختم کرسکتے ہیں۔ نجیب نے کہا کہ فلائیٹ MH370 کی تلاش میں خطہ کے اندرون و بیرون کے کئی ملکوں نے اپنی بھرپور مدد فراہم کی ہے کیونکہ یہ عدیم النظیر چیلنجوں سے بھرپور پیچیدہ معاملہ بن گیا ہے ۔ اس تناظر میں اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ بالکلیہ غیرذمہ دارانہ ہے اور وہ ملائیشیائی عوام کو احمق سمجھنے کے مترادف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT