Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / افغانستان کے تاریخی انتخابات پر اوباما کی مبارکباد

افغانستان کے تاریخی انتخابات پر اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن/ بیجنگ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج افغانستان کے عوام کو تاریخی انتخابات پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے جمہوریہ افغانستان میں اقتدارکی پہلی بار پُرامن منتقلی پیش آئے گی ۔انہوں نیاپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے وہ لاکھوں افغان شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدظاہر کر

واشنگٹن/ بیجنگ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج افغانستان کے عوام کو تاریخی انتخابات پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے جمہوریہ افغانستان میں اقتدارکی پہلی بار پُرامن منتقلی پیش آئے گی ۔انہوں نیاپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے وہ لاکھوں افغان شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدظاہر کرتے ہیں کہ جنگ سے متاثرہ ملک میں اقتدار کی جمہوری انداز میں پُرامن طور پر منتقلی عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان عوام اپنے ملک کی مکمل ذمہ داری سنبھال رہے ہیں ۔جب کہ امریکہ اور اُس کے حلیف اپنی افواج کا تخلیہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ کل طالبان کی دھمکی کی پرواہ کئے بغیر لاکھوں افغان عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ بارک اوباما نے افغان عوام ‘ افغان فوج اور انتخابی عہدیداروں کی ستائش کی ‘ جن کی کوششوں سے زیادہ تعداد میں رائے دہندے مراکز رائے دہی پہنچے ۔ بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے بموجب حکومت چین نے اُمید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں انتخابات جنگ سے متاثرہ ملک میں ایک نیا آغاز ثابت ہوں گے ۔

چین نے کہاکہ بحیثیت مجموعی افغانستان کے انتخابات بلارکاوٹ جاری رہے ۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ چین کو اُمید ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات ملک کے اتحاد اور استحکام کا ایک نیا باب شروع کریں گے ۔ اپنے دوست پڑوسی ملک افغانستان کا چین احترام کرتا ہے اور افغان عوام کے انتخاب کا بھی مکمل احترام کرے گا ۔ چین نے کہا کہ اُسے امید ہے کہ افغانستان سے دلچسپی رکھنے والے فریقین مناسب انداز میں یہ تنازعات اور اختلافات کی یکسوئی کرلیں گے تاکہ جلد از جلد اس علاقہ میں امن و مفاہمت کا ماحول پیدا ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT