Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / افغانستان کے وفد کا لوئرمانیروڈیم کا معائنہ

افغانستان کے وفد کا لوئرمانیروڈیم کا معائنہ

ماناکنڈور۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوئرمانیرو ڈیم ذخیرہ آب کا افغانستان کی 9رکنی ٹیم نے جمعرات کو مشاہدہ کیا ۔ پراجکٹ میں گنجائش آب‘ کس طرح استفادہ کیا جاتا ہے ‘ اس کی اسٹیڈی کیلئے آئے ہوئے افراد نے ڈیم دیکھنے کے بعد تفصیلات سے آگہی حاصل کی ۔ آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر بڑے چھوٹے پراجکٹ ‘ پانی کا بہاؤ ‘ آمد ‘ ذخیرہ پھر سربراہی ‘ آبپ

ماناکنڈور۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوئرمانیرو ڈیم ذخیرہ آب کا افغانستان کی 9رکنی ٹیم نے جمعرات کو مشاہدہ کیا ۔ پراجکٹ میں گنجائش آب‘ کس طرح استفادہ کیا جاتا ہے ‘ اس کی اسٹیڈی کیلئے آئے ہوئے افراد نے ڈیم دیکھنے کے بعد تفصیلات سے آگہی حاصل کی ۔ آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر بڑے چھوٹے پراجکٹ ‘ پانی کا بہاؤ ‘ آمد ‘ ذخیرہ پھر سربراہی ‘ آبپاشی کے طریقہ کار سے اور آبی سنگھوں کے طریقہ کار سے ڈی سی ای کرن کمار ‘ ڈی ای ای راملو نے تفصیل سے واقف کروایا ۔ایل ایم ڈی ذخیرہ آب کا ڈیزائن ‘گنجائش ‘گیٹ ‘ ہیڈریگولیٹر ‘ کاکتیہ نہر سے پانی کی اجرائی‘ ڈیم میں کشتی کے ذریعہ لے جاکر گیٹ کے ڈیزائن کو دکھلایا گیا اور یہاں سے کس طرح پانی چھوڑا جاتا ہے دکھلایا۔ پانی کم ہوجانے پر صرف پینے کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے ‘ آبپاشی کیلئے نہیں دیا جاتا واقف کروایا ۔ افغانستان کے محکمہ زراعت سے متعلقہ عہدیدار ‘ انجنیئرز ‘ برقی عہدیدار آبپاشی اور رضاکارانہ تنظیم سے وابستہ افراد اس وفد میں شامل تھے ۔انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں پانی کے وسائل کافی ہیں لیکن ہمارے پاس اس طرح کے ڈیم نہیں ہیں ۔ ہر ملک اپنے اپنے دستیاب وسائل اور تجربہ سے ترقی کررہے ہیں اور ہم یہاں کے طریقہ آبپاشی سیو اقفیت کیلئے آئے ہیں اور کافی کچھ معلومات حاصل کرلئے ہیں ۔ اس طرح کے ڈیم کی تعمیر کیلئے ہندوستان سے مدد لی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT