Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / افغانستان: ’قومی اتحاد حکومت‘ کے قیام پر معاہدہ

افغانستان: ’قومی اتحاد حکومت‘ کے قیام پر معاہدہ

کابل 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے تعطل کو حل کرنے کے لیے صدارتی امیدواروں نے ’قومی اتحاد حکومت‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ صدارتی امیدوار اشرف غنی نے اس معاہدے پر دستخط کے بعد کہا: ’ہم قومی اتحاد کی حکومت قائم کریں گے … جو ہمیں متحد کرتی ہے۔‘ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے اتحادی حکومت کا معاہدہ ’افغان مسئلے کا افغان حل ہے۔‘ صدارتی اْمیدوار عبداللہ عبداللہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اْنھوں نے اپنے حریف اشرف غنی کے ساتھ قومی اتحاد کی حکومت بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔ اِس معاہدے کے بعد گذشتہ چار ماہ سے جاری بحران کا خاتمہ ہوگیا ہے جس میں دونوں اْمیدواروں نے انتخابات میں اپنی اپنی فتح کا اعلان کیا تھا اور ایک دوسرے پر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا: ’میں یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ میری اور اشرف غنی کی ٹیم ملک کے قومی اتحاد کی خاطر اہم قدم اْٹھا رہی ہے۔ یہ قدم ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے اور لوگوں میں بہتر مستقبل کی اْمید جگانے کے لیے اْٹھایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT