Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / افغان انتخابات کے دوران 56 ہلاکتیں اور 379 زخمی : رپورٹ

افغان انتخابات کے دوران 56 ہلاکتیں اور 379 زخمی : رپورٹ

اقوام متحدہ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں گزشتہ ماہ منعقد کئے گئے انتخابات کے دوران طالبان نے تشدد کی جو لہر چلائی تھی، اس میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان میں موجود مشن کی جانب سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا جس کا عنوان ہے: ’’2018ء الیکشن وائلنس‘‘ جس میں 20 اکتوبر کو منعقد انتخابات میں اور بعدازاں ایسے مقامات پر جہاں رائے دہی تاخیر سے کروائی گئی، وہاں ہلاکتوں کی تعداد 56 اور زخمیوں کی تعداد 379 بتائی گئی جس کی جملہ تعداد 435 ہے۔ یاد رہے کہ رائے دہی سے صرف ایک دن قبل طالبان نے ٹوئٹر پر دھمکی دی تھی کہ انتخابی عمل کو درہم برہم کردیا جائے گا اور مراکز رائے دہی پر حملے کئے جائیں گے۔ آن لائن ووٹرس کو بھی دھمکی دی گئی تھی کہ وہ رائے دہی کے عمل سے باز رہیں۔

TOPPOPULARRECENT