Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / افغان تاجروں کا ٹیکسیس کے خلاف احتجاج

افغان تاجروں کا ٹیکسیس کے خلاف احتجاج

کابل ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے تاجروں نے آج بند منایا۔ کابل میں تمام دکانیں بند کردی گئیں اور ٹیکس میں اضافہ کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر جلوس نکالا گیا۔ افغانستان کے ایک اور علاقہ میں لب سڑک بم دھماکوں کا نشانہ پولیس کو بنایا گیا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ کابل کا جلوس عوامی احتجاج کا ایک نادر مظاہرہ تھا جو نئی حکومت کے صدر اشرف غنی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تھا۔ سینکڑوں تاجر، دکانوں کے مالک اور چھوٹے تاجروں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں حالیہ مہینوں میں اضافہ ناانصافی ہے۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ ٹیکسیس میں تقریباً 600 فیصد اضافہ کردیاگیا ہے لیکن سرکاری طور پر کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT