Wednesday , August 15 2018
Home / عرب دنیا / افغان رکن پارلیمان کے مکان پر حملہ، تین دیگر افراد ہلاک

افغان رکن پارلیمان کے مکان پر حملہ، تین دیگر افراد ہلاک

کابل ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق خودکش بمباروں نے صوبہ ننگرہار میں ایک قانون ساز کو نشانہ بنایا اور اس کے مکان پر حملہ کردیا لیکن خوش قسمتی سے قانون ساز اس وقت اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے اور بدقسمتی یہ ہوئی کہ حملہ میں دیگر تین افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قانون ساز فریدون مومند کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جو رکن پارلیمنٹ ہیں۔ تاہم حملہ میں ایک پولیس آفیسر، ایک خاتون اور اس کا شوہر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ مسٹر خوگیانی نے بتایا کہ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت مومند اپنی رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے جبکہ پولیس نے ایک خودکش بمبار کو ہلاک کردیا ہے۔ اس حملہ کی فی الحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہیکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ مقدس ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT