Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / افغان صوبہ سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کا قتل

افغان صوبہ سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کا قتل

کابل، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔ صوبائی گورنر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدوار حسین نزاری سمیت 9 افراد کو طالبان نے تین دن پہلے اغوا کیا تھا۔ حکام کو اطلاعات ملیں کہ ان افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ حسین نزاری سمیت 5 لاشیں دو

کابل، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔ صوبائی گورنر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدوار حسین نزاری سمیت 9 افراد کو طالبان نے تین دن پہلے اغوا کیا تھا۔ حکام کو اطلاعات ملیں کہ ان افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ حسین نزاری سمیت 5 لاشیں دور افتادہ علاقے میں ہیں۔ کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عوامی لیگ کی متنازعہ مجالس مقامی
چناؤ میں زبردست کامیابی
ڈھاکہ ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی عوامی لیگ نے حالیہ مجالس مقامی چناؤ میں زبردست کامیابی درج کراتے ہوئے 458 اُپ ضلعوں میں 225 چیرمین عہدے حاصل کرلئے ہیںجبکہ برسراقتدار پارٹی پر بڑے پیمانے پر رگنگ کرانے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 19 فبروری اور 31 مارچ کے درمیان منعقدہ پانچ مراحل کے انتخابات میں 156 چیرمین عہدے جیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT