Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / افغان طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت

افغان طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت

کابل ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔جھڑپوں کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی ہفتے سے جاری ہے اور ان کی وجہ سے نقل مکانی کر کے جلال آباد پہنچنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اتنی شدید ہیں کہ لگتا ہے کہ علاقے میں کوئی انقلاب آ گیا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شدت پسند تنظیموں کے درمیان حالیہ لڑائی میں اب تک سو افراد مارے جا چکے ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ایک رہنما مولوی عبدالرحیم مسلم دوست نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا تھا کہ ان کے افغان طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ایک وجہ ان کا ہمسایہ ملک پاکستان کے مفادات کے لیے کام کرنا بھی ہے۔افغان حکومت تسلیم کر چکی ہے کہ دولتِ اسلامیہ افغانستان میں ہنوز سرگرم ہے۔

TOPPOPULARRECENT