Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملہ کو رہا کردیا

افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملہ کو رہا کردیا

اسلام آباد 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے چھ ارکان عملہ کو آج رہا کردیا اور وہ پاکستان پہونچ گئے ہیں۔ ان چھ افراد کا ہیلی کاپٹر افغانستان میں کراش لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا جس کے بعد عملہ کے ارکان کو یرغمال بنالیا گیا تھا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے عملہ کی رہائی عمل میں آئی اور یہ ارکان اسلام آباد پہونچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملہ کے ارکان بین قبائلی تبادلہ میں پاکستان ۔ افغان سرحد پر رہا کیا گیا تھا ۔ انہیں وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔ عملہ کے ارکان میں پانچ پاکستانی شہری اور ایک روسی ٹکنیشن شامل ہے ۔ تاہم سابقہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر پر عملہ کے جملہ سات ارکان سوار تھے ۔مقامی قبائل کے ایک لیڈر نے بتایا کہ تمام ارکان عملہ کوپاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT