Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / افغان عہدیداروں کا امن مذاکرات کیلئے دورہ پاکستان

افغان عہدیداروں کا امن مذاکرات کیلئے دورہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے اعلیٰ عہدیدار آج امن مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ باہمی تعلقات کے علاوہ رضاکار کے احیاء پر بات چیت ہوگی خاص کر طالبان کے ساتھ معطل شدہ بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ ملا عمر انتقال کی خبر کی گذشتہ ہفتہ توثیق کی گئی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کی زیرقیادت پاکستانی وفد افغانستان کے عہدیداروں سے بات چیت کرے گا۔ افغانستان کے وفد میں وزیرخارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی نمائندگی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT