Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / افغان فوج نے طالبان سے ایک ضلع چھین لیا ، 3 ہلاک

افغان فوج نے طالبان سے ایک ضلع چھین لیا ، 3 ہلاک

کابل ۔ 17 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) افغان فوج نے ایک اہم جنوبی ضلع طالبان سے چھین لیا ۔ شورش پسندوں نے آج تین عہدیداروں سے بشمول ایک خاتون اُن کی کار چھین کر اُنھیں ہلاک کردیا۔ افغان فوج نے طالبان کو ضلع ناوے جنوبی صوبہ ہلمند سے نکال باہر کیا، تاہم صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں اُسے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیردفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اس کا انکشاف کیا۔ ضلع پر دوبارہ قبضہ کی جنگ خوفناک تھا ۔ پچاس سے زیادہ طالبان جنگجو ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہوگئے ۔ ناوے لشکرگاہ سے 16 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور شہر پر اسی علاقہ سے عسکریت پسند حملے کیا کرتے تھے ۔ سرکاری فوج نے زبردست گولہ بارود اور بندوقوں کے بل پر اس علاقہ پر قبضہ کرلیا ۔ فوری طورپر ان اطلاعات کی توثیق کرنے کیلئے طالبان سے ربط پیدا نہیں کیا جاسکا ۔ امریکہ اور ناٹو کی فوج افغان فوج کی مدد کررہی تھیں۔ مغربی صوبہ ہرات جو ایران کی سرحد پر واقع ہے تین سرحدی پولیس کے عہدیداروں سے اُن کی گاڑی چھین کر اُنھیں طالبان نے ہلاک کردیا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ۔ مہلوکین میں ایک خاتون عہدیدار بھی شامل ہے ۔ عہدیدار ضلع پشک صوبہ ہیرات اپنے دفتر کار میں جارہے تھے ، جبکہ طالبان نے گھات لگاکر اُن پر حملہ کیا، اُن کی گاڑی چھین کر اُنھیں گولی ماردی۔

TOPPOPULARRECENT