Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / افغان فورسز کا آپریشن، 174 شدت پسند ہلاک

افغان فورسز کا آپریشن، 174 شدت پسند ہلاک

کابل۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ہزارہ برادری کے 30 یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری آپریشن اور دیگر زمینی اور فضائی کارروائیوں میں داعش کے 32 جنگجوں سمیت 174 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے غیر ملکی این جی او کے 5 ورکرز کو اغوا کر لیا۔ چہارشنبہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

کابل۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ہزارہ برادری کے 30 یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری آپریشن اور دیگر زمینی اور فضائی کارروائیوں میں داعش کے 32 جنگجوں سمیت 174 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے غیر ملکی این جی او کے 5 ورکرز کو اغوا کر لیا۔ چہارشنبہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 121 جنگجو ہلاک ہو گئے جن میں 23 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ آپریشن ضلع سنجین میں شروع کیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں اس کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھا دیا گیا۔ ادھر جنوبی صوبے زابل کے سکیورٹی حکام نے ہزارہ برادری کے 30 افراد کی رہائی کیلئے جاری آپریشن کے دوران داعش کے 32 جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ صوبائی پولیس چیف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن خاک افغان میں کیا جا رہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں آئی ایس آئی ایس (داعش) کے 24 جنگجو ہلاک کر دیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 6 جنگجو مارے گئے۔ تاہم کسی بھی آزاد ذرائع نے اغوا کاروں کے داعش سے تعلق ہونے سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT