Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / افغان ملازم پولیس کی ساتھیوں پر فائرنگ، 4 ہلاک

افغان ملازم پولیس کی ساتھیوں پر فائرنگ، 4 ہلاک

قندھار ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ جنوبی صوبہ قندھار میں ایک ملازم پولیس کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ میں 4 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے کہا کہ سرکش پولیس ملازم نے ایک عہدیدار کو بھی ہلاک کردیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ کل دیر گئے ضلع زاری میں پیش آیا۔ حال ہی میں افغانستان نے ملازمین پولیس کو ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکت کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی ایک ملازم پولیس نے صوبہ اردغان میں اپنے 10 ساتھیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملہ کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT