Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ’افغان نائب صدر ایک بار پھر بچ گئے

’افغان نائب صدر ایک بار پھر بچ گئے

کابل۔18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم طالبان کے حملے میں زخمی نہیں ہوئے۔افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپوٹ کے مطابق قبل ازیں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم حملے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جنرل عبدالرشید دوستم پر گزشتہ روز طالبان کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جب وہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں ضلع غور مارچ کی جانب رواں تھے۔ضلع غور مارچ پر گزشتہ ہفتے طالبان نے قبضہ کرلیا تھا۔
برلن میں جرمن، یوکرین اور فرانسیسی قائدین کا اجلاس
برلن۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل روس، یوکرین اور فرانسیسی صدور کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کررہی ہیں تاکہ مشرقی یوکرین میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مزید موثر بنایا جاسکے۔ انجیلا مرکل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چار صدور کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ انجیلا مرکل سے صدر روس ولادیمیر پوٹن، یوکرینی صدر پیٹرو پروشینکو اور فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند کو امن معاہدہ کے اطلاق کے لئے طلب کیا ہے تاکہ گزشتہ اجلاس کے بعد اس اجلاس کے ذریعہ امن معاہدہ کا اطلاق عاجلانہ طور پر کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT