Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / افغان چیک پوائنٹ پر حملہ ، دس سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان چیک پوائنٹ پر حملہ ، دس سکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی علاقہ میں شورش پسندوں نے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس میں سکیورٹی فورسیس کے دس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ اس حملہ کی فوری طورپر کسی بھی فرد یاتنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ گزشتہ ہفتہ صوبہ فرح میں طالبان کے ذریعہ کئے گئے پے در پے حملوں میں اب تک 38 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پانچ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور کئی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء فرح صوبائی کونسل کے رکن عبدالصمد صالحی نے بتایا کہ آج جن دس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے اُن میں چار کا تعلق انٹلیجنس سرویس سے تھا جبکہ مابقی چھ پولیس اہلکار تھے ۔ یاد رہے کہ حالیہ سالوں میں طالبان نے ملک کے کئی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اور اس طرح انھوں نے امریکی اور ناٹو افواج کی موجودگی کے باوجود اپنی اہمیت کا بھی احساس دلاتے ہوئے سرگرمیوں کو وسعت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT