Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / افغان ۔ امریکہ سکیورٹی معاہدہ پر کابل میں شہریوں کااحتجاج

افغان ۔ امریکہ سکیورٹی معاہدہ پر کابل میں شہریوں کااحتجاج

کابل ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ معاہدے کے تحت امریکی فوج 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران افغان شہریوں نے امریکہ سے کئے گئے سکیورٹی معاہدے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا ہے کیونکہ اگر امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے افغانستان فوری طور پر چھوڑ دینا چاہئے، لیکن اس معاہدے کے ذریعے وہ افغانستان پر قانونی طور پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT