Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / افغان ۔ طالبان بات چیت کا آئندہ مرحلہ 30 جولائی سے

افغان ۔ طالبان بات چیت کا آئندہ مرحلہ 30 جولائی سے

کابل ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کابل کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان بات چیت کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 30 جولائی کو چین میں ہوگا جس کا مقصد 14 سال طویل جنگ کا خاتمہ ہے۔ ایک افغانی عہدیدار محمد اسمعیل قاسم یار جن کا تعلق ہائی پیس کونسل سے ہے، جو ایک ایسی مجلس ہے جسے طالبان سے بات چیت کرنے اور کسی مثبت نتیجہ پر پہنچنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، نے بتایا کہ فریقین اب بھی مختلف تفصیلات کو قطعیت دے رہے ہیں۔ جیسے شرکت کرنے والوں کی فہرست جسے آئندہ کچھ دنوں میں قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابل عبوری جنگ بندی کی درخواست بھی کرے گا جس میں طالبان کے موسم گرما میں شروع کئے گئے حملوں کے بعد شدت پیدا ہوگئی تھی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور یہ بات بھی دیکھنے کے قابل ہوگی کہ آیا زمینی جنگ میں مصروف جنگجو طالبان قیادت کی ہدایت پر جنگ بندی کیلئے تیار ہوتے ہیں یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT