Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / افواہیں پھیلانے کیلئے کانگریس کے مقاصد فراموش

افواہیں پھیلانے کیلئے کانگریس کے مقاصد فراموش

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ کانگریسی قائدین پارلیمنٹ میں ’’وقت گزاری کی کوشش کررہے ہیں‘‘، بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی خود اپنے مقررہ مقاصد سے گریز کررہی ہے تاکہ افواہیں پھیلانے کی مہم جاری رکھی جاسکے چنانچہ مختلف مسائل بشمول راہول گاندھی کے دہلی پولیس کی جانب سے صیانتی تجزیہ کو ’’غیرضروری بڑھاوا‘‘ دی

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ کانگریسی قائدین پارلیمنٹ میں ’’وقت گزاری کی کوشش کررہے ہیں‘‘، بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی خود اپنے مقررہ مقاصد سے گریز کررہی ہے تاکہ افواہیں پھیلانے کی مہم جاری رکھی جاسکے چنانچہ مختلف مسائل بشمول راہول گاندھی کے دہلی پولیس کی جانب سے صیانتی تجزیہ کو ’’غیرضروری بڑھاوا‘‘ دیا جارہا ہے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو آج صبح منعقد ہوا تھا، مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کے پاس کوئی عوام دوست مسئلہ موجود نہیں ہے، اس لئے وہ غیرضروری مسائل کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ پارٹی کو پارلیمنٹ میں حقائق سامنے آنے کے بعد ’’شرمندہ‘‘ ہونا پڑا۔ جیسا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی، صدر بی جے پی امیت شاہ، مرکزی وزرائے داخلہ و فینانس کے بارے میں صیانتی معلومات پولیس کی جانب سے حاصل کئے جانے کی اطلاع منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کو شرمندہ ہونا پڑا۔کانگریس نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کی کارروائی معطل کردی تھی جبکہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی موجود نہیں تھے۔ وینکیا نائیڈو نے ماضی کے کئی واقعات کا حوالہ دیا جبکہ اصل کابینی وزیر کسی اہم وجہ سے مباحث میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔ یہ مسئلہ اُس وقت اٹھ کھڑا ہوا جبکہ کئی ریاستوں میں حالیہ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کے تباہ ہوجانے اور کاشت کاروں کو نقصان پہنچانے کا مسئلہ اجاگر کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی ٹیم متاثرہ مقامات کو روانہ کی جائے تاکہ وہ اس بات کا تخمینہ کرسکے کہ مرکز کس حد تک مدد کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ سری لنکا اور دیگر جزائری ممالک کی اجلاس میں ستائش کی گئی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کل ایک بیان دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بحیثیت ِ مجموعی یہ مشاہدہ کیا گیا کہ کانگریس خود اپنے مقاصد سے انحراف کررہی ہے۔ عوامی مسائل کی عدم موجودگی میں راہول گاندھی کے بارے میں دہلی پولیس کی جانب سے صیانتی مشق کے دوران معلومات کے حصول کو غیرضروری طور پر ایک بڑا مسئلہ بنا دیا گیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور راجیو پرتاپ روڈی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی کے ارکان ایوان پارلیمنٹ میں وقت گزاری کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT