Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس کرایہ کی عمارتوں میں ، حکومت سے کرایہ کا تعین

اقامتی اسکولس کرایہ کی عمارتوں میں ، حکومت سے کرایہ کا تعین

اسکولس کے آغاز میں دشواری کو ختم کرنے حکومت کا اقدام
حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقامتی اسکولس کیلئے کرایہ پر عمارتوں کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کرایہ کے تعین کے شرائط میں ترمیم کی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ فینانس سے آج احکامات جاری کئے گئے۔ ضلع کلکٹرس کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ ہر ضلع میں خانگی عمارتوں کے کرایہ کے تعین میں مقامی طور پر موجودہ کرایہ کو پیش نظر رکھیں۔ حکومت نے اقلیتوں اور دیگر طبقات کیلئے جملہ 250اقامتی اسکولس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اسکول اور کالجس ابتداء میں خانگی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے۔ جی او میں مقامی اسسمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعہ کرایہ کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں ایکزیکیٹو انجینئر آر اینڈ بی، آر ڈی او، میونسپل کمشنر یا ڈی پی او شامل رہیں گے۔ واضح رہے کہ عمارتوں کے حصول میں کرایہ کا تعین حکومت کیلئے اہم رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ کئی اضلاع میں خانگی عمارتوں کے مالکین نے حکومت کی جانب سے طئے شدہ کرایوں پر عمارت دینے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آر اینڈ بی کی جانب سے عمارتوں کے حصول کے سلسلہ میں شہری اور دیہی علاقوں کیلئے کرایہ کی شرح مقرر ہے جس کی بنیاد پر عمارتوں کو حاصل کیا جاتا ہے۔ اسکولس کے آغاز میں دشواری کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ضلع کلکٹرس کو مقامی کرایہ کو ملحوظ رکھنے کی اجازت دی ہے تاکہ عمارتوں کا حصول آسان ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT