Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس کے قیام کیلئے پیشرفت کا جائزہ

اقامتی اسکولس کے قیام کیلئے پیشرفت کا جائزہ

عمارتوں کے معاہدات کی ہدایت ، جون سے آغاز کی مساعی ، اے کے خان
حیدرآباد۔ 9۔ مئی  ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو عبدالقیوم خاں آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ اقامتی اسکولس کے قیام کے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عمارتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں ریاستی سطح کے عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ آئندہ تین دنوں میں عمارتوں کے معاہدات کو قطعیت دیدیں تاکہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا کام شروع کیا جاسکے۔ کئی اضلاع میں عمارتوں کے انتخاب کا کام ابھی باقی ہے۔ اے کے خاں نے کہاکہ آئندہ ماہ جون سے کسی بھی حالت میں 71 اقامتی اسکولس کا آغاز کردیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اسکیم کے آغاز میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدات کی تکمیل کے بعد طلبہ کے داخلوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ر ضاکارانہ تنظیموں اور تمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد سے تعاون حاصل کرنے کی خواہش کی۔ اے کے خاں نے کہا کہ طلبہ کے داخلوں میں تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بعض ضلع کلکٹرس سے ربط قائم کرتے ہوئے عمارتوں کے انتخاب میں تعاون کی خواہش کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ عمارتوں میں بنیادی سہولتوں جیسے ٹائیلٹ اور باتھ روم کے علاوہ مناسب سیکوریٹی انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ کئی اسٹیٹ آفیسرس عمارتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں اضلاع کے دورہ پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT