Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولوں میں 549 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

اقامتی اسکولوں میں 549 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلنے والے اقامتی اسکولوں میں 549 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ فینانس کے سکریٹری این شیو شنکر نے آج جی او ایم ایس نمبر 9 جاری کیا۔ حکومت نے ستمبر 2016 میں ایس سی اقامتی اسکولوں کیلئے 657 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ جائیدادوں کو منظوری دی تھی۔ ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ حکومت کو تجویز پیش کی کہ اقامتی اسکولوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی جائے۔ حکومت نے جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد 549 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دے دی ہے۔ یہ تقررات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عمل میں آئیں گے۔ ان جائیدادوں میں پرنسپال گریڈ3 ، جونیر لکچررس 10، پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس 52، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس 418، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر 22، لائبریرین 12، کرافٹ ٹیچر 10، آرٹ ٹیچر 5 ، میوزک ٹیچر 5 ، اسٹاف نرس 12 شامل ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT