Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی اسکول میں داخلہ کیلئے شعور بیداری مہم

اقامتی اسکول میں داخلہ کیلئے شعور بیداری مہم

کاغذ نگر ۔ 5 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر ایس آئی او یونٹ صدر سیف الدین کی نگرانی میں کاغذ نگر مستقر کے مسلم علاقوں اور مسلم محلوں میں مائناریٹی ریذیڈیشنل اسکولوں میں اپنے اپنے بچوں کو داخلہ دلانے کیلئے شعور بیداری مہم چلائی گئی تاکہ مسلم اقلیتوں کے بچوں کے والدین کو مائناریٹی ریذیڈیشنل اسکولوں کی تعلیم کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ اس موقع پر این آئی او کاغذ نگر یونٹ صدر سیف الدین انجینئر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مسلم اقلیتوں کے بچوں کو انگریزی زبان پر عبور اور تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے مائناریٹی ریذیڈیشنل اسکولوں کا قیام عمل میں آیا تاکہ مسلم اقلیتوں کے بچوں کا مستقبل ٹھیک ہوں ۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو مائناریٹی ریذیڈیشنل اسکولوں میں داخلہ دلواتے ہوئے بچوں کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے سے متعلق شعور بیداری چلائی جاری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT