Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی مدارس میں داخلے کیلئے 20 اپریل تک توسیع

اقامتی مدارس میں داخلے کیلئے 20 اپریل تک توسیع

حسن آباد۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی بہبود آفیسر برائے ضلع سدی پیٹ مسٹر جیوارتنم کے بموجب ضلع سدی پیٹ میں واقع تمام اقلیتی اقامتی مدارس میں داخلوں کیلئے 20اپریل 2018 آخری تاریخ برائے آن لائن داخلے مقرر کی گئی ہے۔ وہ آج یہاں مقامی نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سدی پیٹ میں 6 اقلیتی اقامتی مدارس موجود ہیں جن میں سدی پیٹ میں ذکور و اناث، گجویل شریف میں زکور،اناث، دوباک میں زکور اور حسن آباد میں اناث کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ پانچویں جماعت کیلئے ہر مدرسہ میں 80 نشستیں موجود ہیں۔ چھٹویں، ساتویں و آٹھویں جماعت کیلئے نشستیں مخلوعہ ہیں۔ ضلعی اقلیتی بہبود افسر سدی پیٹ نے مزید بتایا کہ تمام مدارس کی مخلوعہ سیٹوں کو پُر کرنے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جس میں اساتذہ تمام مواضعات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے طلباء و اولیائے طلباء کو سرکاری اقامتی اقلیتی مدارس میں جہاں تمام تر بنیادی سہولیات و معیاری تغذیہ بخش غذا مفت فراہم کی جاتی ہے۔ داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو درخشاں و روشن بنانے کی ترغیب دی جائے گی۔

سرسلہ میونسپل فلور لیڈر کی ٹی آر ایس میں شمولیت
گمبھی راؤ پیٹ۔ /11 اپریل ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ میونسپل فلور لیڈرجن میں بی نارائن کانگریس، کے سندیپ کانگریس، وینکٹ راجم بی جے پی سمیت دیگر کونسلر اور مذہبی تنظیموں کے افراد جن میں جی لتا، سدرشن، راملو کے علاوہ امبیڈکر سنگھم صدر کترادیواداس، صدر مساجد کمیٹی سرسلہ محمد عبدالستار نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بضمن پارٹی میں شمولیت سے متعلق پدما نائیک کلیانا منڈپ میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں ان قائدین سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT