Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اقبال کاسکر کے دو ساتھی گرفتار

اقبال کاسکر کے دو ساتھی گرفتار

تھانے 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے دو ساتھیوں کو جبری وصولی کے ایک مقدمہ میں آج گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہاکہ کاسکر اور اس کے ساتھی تھانے کے ایک سرکردہ بلڈر کو 2013 ء سے داؤد کے نام پر ڈرا دھمکاکر اس سے 30 لاکھ روپئے نقد اور 4 فلیٹس لے چکے تھے۔تھانے کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے کہاکہ ممتاز شیخ اور اسرار علی جمیل سید جو پہلے حراست میں لئے گئے تھے اب رسمی طور پر گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

 

ممبئی دھماکے :مجرم کی درخواست مسترد
نئی دہلی 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ڈسمبر 2002 ء اور مارچ 2003 ء میں ممبئی میں متعدد ٹرین دھماکوں میں 13 افراد کی ہلاکتوں سے متعلق مقدمہ میں 10 سال کی سزا کی تکمیل سے قبل رہائی کے لئے پیش کردہ ایک شخص کی درخواست کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT