’ اقتدار پر فائز افر اد ‘ رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ پورا کریں ‘

NEW DELHI, DEC 9 (UNI):-Vishwa Hindu Parishad (VHP) organzed a rally Ramlila ground in New Delhi on Sunday. demanding early construction of a Ram temple at Ayodhya. UNI PHOTO-JA10U

مودی حکومت پر آر ایس ایس سربراہ کی بالواسطہ تنقید ، دہلی میں وی ایچ پی ریالی سے خطاب

نئی دہلی ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش بھیاجی جوشی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے وعدہ کی تکمیل نہ کرنے پر مبہم انداز میں بی جے پی کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مندر کی تعمیر اگر ضروری ہو تو قانون سازی کی جائے ۔ آر ایس ایس عاملہ کے صدر جوشی نے رام لیلا میدان پر وی ایچ پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ جو لوگ آج اقتدار پر فائز ہیں انہوں نے رام مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا اور ایودھیا میں مندر بنانے کیلئے عوام کا مطالبہ کو قبول کرنا چاہئیے ۔ بھیاجی جوشی نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’ ہم اس (مندر بنانے کیلئے ) بھیک نہیں مانگ رہے ہیں ۔ ہم اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں ۔ ملک رام راجیہ چاہتا ہے ‘ پارلیمنٹ کے منگل سے شروع ہونے والے سرمائی سیشن سے عین قبل رام لیلا میدان پر آج منعقدہ وشواہندو پریشد کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ایودھیا میں متنازعہ اراضی کی ملکیت کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ ہے ۔ توقع ہے کہ عدالت عظمی اس مقدمہ پر سماعت کی تاریخ کا جنوری میں اعلان کرے گی ۔ لیکن یہ تنازعہ چونکہ 25 سال کے دوران بھی حل نہیں ہوسکا ۔ دائیں بازو کی شدت پسند ہندوتوا تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں کہ مرکزی حکومت اب عدالت سے سمٹ کر رام مندر بنانے کا کوئی راستہ تلاش کرے ۔ وشواہندو پریشد کے صدر سداشیوکوکجے اور اس کے بین الاقوامی کارگذار صدر الوک کمار نے بھی ریلی سے خطاب کیا ۔ قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان پر منعقدہ اس ریلی کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT