Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / اقتدار کیلئے بی جے پی کی سازش بے نقاب ۔ کانگریس

اقتدار کیلئے بی جے پی کی سازش بے نقاب ۔ کانگریس

نئی دہلی21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ ٹوجی اسکام پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں تمام ملزمین کے بری ہونے سے آج واضح ہوگیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار کے لئے سازش کرکے ملک کے عوام کو گمراہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے 2G اسکام پر جو فیصلہ آیا ہے اس سے دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہوگیا ہے ۔ بی جے پی اور اس کے چوٹی کے لیڈروں کی طرف سے اقتدار حاصل کرنے کے لئے بولا گیا جھوٹ سامنے آگیا ہے اور اب مسٹر مودی اور مسٹر جیٹلی جواب دہی سے نہیں بچ سکتے ہیں۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ اس معاملے میں سچائی سب کے سامنے آچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT