Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / اقتدار کیلئے ’’جنتا پریوار ‘‘قائدین نے بی جے پی کا ساتھ دیا تھا:سی پی آئی

اقتدار کیلئے ’’جنتا پریوار ‘‘قائدین نے بی جے پی کا ساتھ دیا تھا:سی پی آئی

بلیا 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی کے سینئر قائد اتل کمار انجان نے آج کہا کہ کاشتکاروں کیلئے کام کرنے کے ’’جنتا پریوار‘‘ کے دعوے دلچسپ ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کی مخالفت کا دعوی کررہے ہیں جو ان کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ ’’ماضی میں اقتدار کیلئے بی جے پی کا ساتھ دے چکے ہیں‘‘۔ اتل کمار انجان نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم نریند

بلیا 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی کے سینئر قائد اتل کمار انجان نے آج کہا کہ کاشتکاروں کیلئے کام کرنے کے ’’جنتا پریوار‘‘ کے دعوے دلچسپ ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کی مخالفت کا دعوی کررہے ہیں جو ان کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ ’’ماضی میں اقتدار کیلئے بی جے پی کا ساتھ دے چکے ہیں‘‘۔ اتل کمار انجان نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے نقشہ قدم اور ان کی پالیسیوں پر چل رہے ہیں ماضی میں بی جے پی کی مدد سے کامیابی کا مزا چکھ چکے ہیں ۔ وہ کاشتکاروں کے مفاد اور

فرقہ پرست طاقتوں کی مخالفت کی باتیں کررہے ہیں جو ان کیلئے مناسب نہیں ہے حالانکہ جنتا پریوار قائدین کے درمیان اتحاد لائق خیر مقدم ہے لیکن جنتا دل (یو )قائد نتیش کمار جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے 22 ڈسمبر کو دہلی میں دھرنے کی اپیل کی تھی لیکن یو پی اور بہار میں جہاں ان کی پارٹی برسر اقتدار تھی کاشتکاروں کے مفاد کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ یہ قائدین بی جے پی اور کانگریس کی معاشی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ جے ڈی (ایس) قائد ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اپنے بیٹے کو چیف منسٹر بنانے کیلئے بی جے پی کی مدد لی تھی ۔ چترکوٹ میں سنگھ پریوار کے کیمپ کو سماجوادی پارٹی حکومت نے تمام تر سہولتیں فراہم کی تھیں۔ ممتابنرجی جو زبان استعمال کررہی ہیں وہ کسی مہذب آدمی کے شایان شان نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT