Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / ’’اقتدار کی بھوکی شیوسینا کا بی جے پی سے پھر اتحاد ہوگا‘‘

’’اقتدار کی بھوکی شیوسینا کا بی جے پی سے پھر اتحاد ہوگا‘‘

ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ شیوسینا کا فیصلہ کہ آئندہ کے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں وہ اپنے بل بوتے پر تن تنہا انتخابی مقابلہ میں حصہ لے گی، غلط ثابت ہوگا۔ بی جے پی نے کہا کہ ادھوٹھاکرے زیرقیادت پارٹی کا بی جے پی سے ترک تعلقات کا فیصلہ پر وہ مستقبل میں پچھتائے گی۔ دریں اثناء کانگریس نے شیوسینا کے فیصلہ سے غیرمتاثر ہونے کے باوجود ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے کہا کہ شیوسینا اقتدار کی بھوکی ہے اور بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی مرکزی حکومت اور مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت میں اس کے برقرار رہنے پر تنقید کی۔ کانگریس نے پیش قیاسی کی کہ اقتدار کی بھوکی شیوسینا بی جے پی سے دوبارہ اپنا رشتہ استوار کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT