Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اقتدار کے لئے ہتھیلی میں جنت دِکھائی گئی

اقتدار کے لئے ہتھیلی میں جنت دِکھائی گئی

چندرا بابو نائیڈو پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام: روجا

چندرا بابو نائیڈو پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام: روجا
حیدرآباد /24 جون (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی مسز روجا نے ہتھیلی میں جنت دکھاکر اقتدار حاصل کرنے کا چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا۔ غیر معینہ مدت تک اسمبلی کے التواء کے بعد میڈیا پوائنٹ پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسانوں اور ڈاکرا گروپس کے قرضہ جات کی معافی مشکل تھی، اس کے باوجود مسٹر نائیڈو نے اقتدار کے لالچ میں کسانوں کو دھوکہ دیا۔ اقتدار حاصل ہونے کے بعد پہلی دستخط کسانوں کے قرض معافی فائل پر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حلف برداری تقریب میں قرض معافی کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی فائل پر دستخط کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے پانچ روزہ اجلاس میں کسانوں اور ڈاکرا گروپس کے قرضوں کی معافی، بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ دینے اور دیگر وعدوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی عوام اور کسانوں کے علاوہ خواتین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد سرکاری خزانہ خالی ہونے کا اعلان کرکے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنے وعدوں سے انحراف کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے تیقن میں حکومت ناکام ہو گئی ہے، تاہم اسمبلی میں ارکان کی عددی طاقت کا بیجا استعمال کرکے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس خاموش تماشائی نہیں بنے گی، بلکہ عوام کے ساتھ مل کر جمہوری انداز میں احتجاج کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT