Wednesday , December 19 2018

اقتصادی بدانتظامی سے ترقی ماندپڑگئی:کانگریس

نئی دہلی، 10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت کی رفتار ماند پڑ گئی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے اقتصادی منظر نامے پر اکنامک ایڈوائزری کونسل (جو مکمل طور پر غیرفعال ہے ) دوسرے حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے جا رہے ہیں، ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اپنی ان اقتصادی بدانتظامی کی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی جس کی وجہ سے ملک کی مضبوط معیشت متاثر ہوئی ہے۔ معیشت کے الگ الگ سیکٹرز اس اقتصادی بدانتظامی کو بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی رفتار گزشتہ چار سال میں سب سے کم سطح پر ہے ۔ سال 2014-15 میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح جہاں 7.5 فیصد تھی، وہ 2017-18 میں گھٹ کر 6.5 فیصد رہ گئی ہے ۔ سرجے والا نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی پیداوار لاگت سے 50فیصد سے زائد امدادی قیمت دیئے جانے کا مودی حکومت کا دعوی کھوکھلا ثابت ہوا ہے ۔ زرعی ترقی کی شرح بھی کم ہوکر 1.9فیصد رہ گئی ہے جس سے کسانوں کی تکلیف اور ان کا درد صاف نظر آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT