Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / اقتصادی صورتحال بہتر ہوجائے گی : جیٹلی

اقتصادی صورتحال بہتر ہوجائے گی : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ اقتصادی شعبہ میں مزید گراوٹ نہیں آئے گی کیونکہ مالی موقف آئندہ مالیاتی سال اطمینان بخش درجہ تک پہونچ جانے کا امکان ہے ۔ تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے تعلق سے فکرمندی کو مسترد کرتے ہوئے جیٹلی نے کہاکہ مفروضہ پر مبنی صورتحال کے مطابق اندازہ قائم نہیں کرنا چاہئے کیونکہ گزشتہ تین یوم کا رجحان خام تیل کی قیمتوں کے معاملے میں برعکس رہا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر وہ اقتصادی محاذ پر کچھ سست روی کے تعلق سے ہرگز فکرمند نہیں ہے۔ مابعد بجٹ آر بی آئی کے بورڈ کے ساتھ روایتی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے یہ بھی کہا کہ مانٹری پالیسی کمیٹی جس کی صدارت آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل کرتے ہیں اُس کا یہ فیصلہ کہ سود کی شرحوں میں تبدیلی نہ لائی جائے متوازن فیصلہ ہے ۔ وزیر فینانس نے بجٹ 2018-19 ء میں جی ڈی پی کے 3.5 فیصد کا اونچا مالیاتی خسارہ ظاہر کیاہے جوکہ طئے شدہ نشانے 3.2 سے بڑھکر ہے ۔ یہ تبدیلی جی ایس ٹی پر عمل آوری سے وصولیات میں کمی کے سبب ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT