Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 18 سالہ انیتا جس کی حالیہ تیرہ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ زائد جہیز کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار تھی۔ انیتا کی شادی اندرا نگر علاقہ کے ساکن کوٹھی لنگم سے ہوئی تھی۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے اس خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جانے لگا، جس سے تنگ آ کر اس نے کل رات خودسوزی کرلی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ چیتنیہ پوری پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT