Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ ریحانہ بیگم جو ایرہ کنٹہ علاقہ کے ساکن محمد حسین کی بیوی تھی ۔ دیڑھ سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ تاہم اس خاتون کو شوہر کی جانب سے مبینہ شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ زائد جہیز کیلئے معین ریحانہ بیگم کو پریشان کرتا تھا جس سے تنگ آکر 4 نومبر کو اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس پہاڑی شریف مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT