Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقے میں30 سالہ ملیکا سلطانہ جو شاہین نگر علاقہ کے ساکن محمد الیاس کی بیوی تھی نے /14 جنوری کو مبینہ طور پر اپنے جسم پر کروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ملیکا سلطانہ اولاد نہ ہونے کے سبب شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ اس خاتون کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اولاد ہونے میں تاخیر سے ملیکا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT