Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اقدام خودسوزی کرنے والی خواتین کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خواتین کی موت

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ ایک خاتون شوہر کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر اور دوسری اجنبی شخص کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 32 مادھوی جو وجئے نگر کالونی علاقہ کے ساکن انجی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کے شوہر کی موت ہوگئی تھی اور یہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ رہتی تھی جو گذر بسر کیلئے گھروں میں کام کرتی تھی ۔اس خاتون کو سوامی راج نامی شخص ہراساں کر رہا تھا ۔ جس کے متعلق پولیس تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔ خاتون نے اس ہراسانی سے تنگ آکر 30 ستمبر کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ ہیمالتا جو کواڑی گوڑہ علاقے کے ساکن راجندر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر کی 4 سال قبل موت ہوگئی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق کل اس خاتون نے خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

مزدور کی کھڈ میں موت
حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس رائے درگم کے مطابق 35 سالہ رنجیت رائے جو پیشہ سے مزدور جھارکھنڈ علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ جو کل علاقہ میں واقع ایک گڑھے میں پایا گیا ۔ پولیس کے مطابق رنجیت رائے 8 ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد کو ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا اور اسی کمپنی کے سائٹ پر رہ کر جو کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ شخص نشہ کی حالت میں کھڈ میں گرکر فوت ہوگیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT