Thursday , December 13 2018

اقدام خودسوزی کرنے والی طالبہ فوت

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) اقدام خودسوزی کرنے والی طالبہ دوران علاج فوت ہوگئی ۔ بالا نگر پولیس کے بموجب 17 سالہ کے ہرینی /16 جولائی کو اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر اقدام خودسوزی کرلی جس میں وہ شدید جھلس گئی تھی ۔ طالبہ کو گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہرینی کو تعلیم حاصل کرنے سے دلچسپی نہیں تھی لیکن والدین کی جانب سے مسلسل دباؤ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ بالا نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT