Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی لڑکی کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) ناچارم کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خودسوزی کرلی جو گزشتہ چند یوم سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ ناچارم پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ سشمیتا جوگناگل ناچارم علاقہ کے ساکن ایشور سائی کی بیٹی نے 21 مارچ کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ تاہم لڑکی کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کسی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT