Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والے ذہنی الجھن کے شکار شخص کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والے ذہنی الجھن کے شکار شخص کی موت

حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) علاج میں تاخیر سے ذہنی الجھن کا شکار ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ ضلع رنگاریڈی کے بناورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سنتوش ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا ۔ متکوپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور اس کا علاج حیدرآباد کے ایرہ گڈہ ہاسپٹل میں جاری تھا اور ہر ہفتہ علاج اور تشخیص ضروری تھی ۔ تاہم گذشتہ ہفتہ یہ لوگ غیر حاضر تھے ۔ جس کے سبب ریڈی ذہنی الجھن کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT